خبرنامہ پاکستان

آرٹیکل 62، 63 مؤثر نہیں تو آئین میں کیوں موجود ہے

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیر اعظم کے وکیل کے عدالت میں دیئے گئے دلالئل پر ردعمل میں استفسار کیا ہے کہ اگر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ مؤثر نہیں تو آئین میں کیوں موجود ہے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ وزراء حق نمک ادا کرنے کے لئے بیانات دے رہے ہیں۔ سراج الحق نے واضح کیا کہ استثنیٰ ارکان اسمبلی کیلئے ہوتا ہے، جھوٹ کیلئے نہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ حکومتی وکیل کیلئے ڈوبتی کشتی بچانا مشکل ہو گیا ہے۔