خبرنامہ پاکستان

آزادکشمیر؛ مسلم لیگ(ن)3‘جماعت اسلامی اورپیپلز پارٹی کی 1،1 نشست پرکامیابی

مظفر آباد (آئی این پی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 3‘ جماعت اسلامی ایک اور پیپلز پارٹی نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ جمعہ کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر بازی لے گئی مسلم لیگ (ن) نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔کامیابی حاصل کرنے وا لوں میں سحرش قمر‘ فائزہ امتیاز اور نسیمہ وانی ہیں۔ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ امیدوار رفعت عزیز کامیاب ہوئیں اور پیپلز پارٹی کی شازیہ اکبر کامیاب ہوئیں۔ اس طرح جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ایک ایک نشست حاصل کرسکیں۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ صبح 9بجے سے 2بجے تک ہوئی اور قانون ساز اسمبلی کے ارکان نے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب کیا۔ (ن غ)