خبرنامہ پاکستان

آزادکشمیرعام انتخابات‘باغ میں پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ 3 افراد زخمی

باغ/ راولاکوٹ/ کوٹلی/شکر گڑھ/گوجرانوالہ (آئی این پی)آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیموقع پر باغ میں مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں میں گرماگرمی پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔شکرگڑھ میں دوجماعتوں کے ووٹرز میں ہاتھاپائی ہوگئی۔باغ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 پولنگ اسٹیشن نور گلا میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے دوران گولیاں چل گئیں۔جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔راولا کوٹ میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور لبریشن فرنٹ کے کارکنان میں تلخ کلامی ہوئی۔کوٹلی آزاد کشمیر میں حلقہ ایل اے 12 پولنگ اسٹیشن ساٹھ پر پولنگ عملہ دیر سے پہنچا۔خالی پولنگ اسٹیشنز ووٹرز کومنہ چڑاتے رہے۔ جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل ساڑھے دس بجے کے بعد شروع ہوا۔شکرگڑھ میں ایل اے 33 پولنگ اسٹیشن نگوال میں ووٹرز کو لانے پر پی ٹی آئی اور پی پی کارکنوں میں ہاتھاپائی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب گوجرانوالہ میں پولنگ اسٹیشن سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پولیس نے امیدواروں کے کیمپ اکھاڑ دیئے ہیں۔