خبرنامہ پاکستان

آزاد کشمیر:شدید بارشوں کے باعث23افراد ہلاک

آزاد کشمیر:(اے پی پی)آزاد کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک افراد کی تعداد تئیس ہو گئی، مختلف واقعات میں بارہ افراد زخمی ہوگئے ۔ آزاد کشمیر میں بارش سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہورہی ہے مٹی کے تودوں کی زد میں آکر دو سو سے زائد مکانات تباہ ہوئے۔ پولیس کے مطابق ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ پارسہ کے رہائشی سید محمد اسلم شاہ کی دو کم سن بیٹیاں نالہ عبور کرتے ہوئے طغیانی کی نذر ہوگئیں دونوں بہنوں کی تلاش جاری ہے، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی کل تعداد تئیس ہوگئی ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والے تمام راستے ٹریفک کیلئے کھول دیے گئے۔