خبرنامہ پاکستان

آزاد کشمیرمیں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجہ میں 12افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

مظفر آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) آزاد کشمیرکے علاقہ میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجہ میں 12افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں جاری شدید بارشوں اور اس کے باعث گرنے والے مٹی کے تودوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے کئی علاقوں میں متعدد مکانات منہدم ہوئے اور کئی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔مظفر آباد سے شمال مغرب میں 40 کلو میٹر دور ایک گاؤں میں 8 مکانوں پر ایک بڑا پتھر گر گیا جس کے باعث مکان میں 3 بچے اور ان کے والدین ملبے تلے دب گئے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن میں ایک 3 سالہ بچی کو زندہ بچا لیا جبکہ5افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ضلع باغ کے اوچر محلہ میں ایک مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک جوڑا جاں بحق ہوگیا۔ضلع حویلیاں کے گاؤں پلا چوہدریاں میں ایک مکان کاکچھ حصہ گر جانے ماں بیٹی جا ں حق ہو گئی۔ راولاکوٹ میں شدید بارش کے نتیجہ میں 2افراداور کوٹلی میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے جبکہ پیر اور منگل کو دھوپ ہونے کی توقع ہے۔