خبرنامہ پاکستان

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے آنے میں کچھ ہفتے باقی رہ گئے، آصف کرمانی

باغ(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکڑ آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے آنے میں کچھہفتے باقی رہ گئے، باغ میں وو ٹ مانگنے نہیں نوازشریف کی محبت پہنچانے آیا ہوں، گذشتہ 65سالوں سے کشمیریوں کا استحصال کیا ،ہمیں کسی اتحاد کی ضرورت نہیں اور نہ ہی مسلم لیگ ن کو کسی لوٹے لوٹیرے سے اتحاد کرنا ہے، الیکشن میں میرٹ کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ دی جائے گی، اگر باغ اور کشمیر کے لوگ خطے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں تو نوازشریف کو ووٹ دیں، عمران خان اپنے صوبے سے 90دنوں میں کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پورا نہیں کر سکے مگر منفی سیاست کرنے کیلئے یہاں آ رہے ہیں،پی ٹی آئی نے ایف نائن پارک کے ایک کونے میں میوزیکل کنسرٹ کیا جہاں خواتین سے کیا سلوک کیا گیا پورے پاکستان نے دیکھا کیا کشمیر کے خودار لوگ ایسے کلچر کو یہاں آنے دیں گے،پی ٹی آئی نے پانامہ لیکس پر مسلم لیگ ن کا میڈیا ٹرائل اورنچلی سیاست کی ،عمران خان کو وزیراعظم بننے کا جنون ہے۔وہ جمعرات کو یہاں باغ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے آنے میں اب کچھ ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں باغ میں آپ لوگوں سے ووٹوں مانگنے نہیں آیا بلکہ نوازشریف کی محبت آپ تک پہنچانے اور آپ لوگوں کی نوازشریف سے محبت لینے آیا ہوں،مجھے یقین ہے ووٹ تو آپ لوگوں نے مسلم لیگ ن کو ہی دینا ہے،مجھے آج کا اجتماع دیکھ کر آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جیت دیوار پر لکھی نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں اور بھی کچھ امیدوار میدان میں ہیں ان میں سے کچھ گذشتہ 5سال اور کچھ 65سالوں سے اقتدار میں ہیں،ان لوگوں نے گذشتہ 65سالوں سے کشمیریوں اور آنے والی نسلوں کا استحصال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے اب پھر مسلم لیگ ن کیخلاف اتحاد کیا ہے،وہ ہی لوگ چند دن پہلے مسلم لیگ ن سے اتحاد کی بھیک مانگ رہے تھے ،مگر وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کسی سے اتحاد کرنا ہے اور کس نے نہیں اسکا فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے،اور مجھے یہاں وزیراعظم نے آپ لوگوں کی رائے جاننے کیلئے بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر میں اتنی طاقتور ہو گئی ہے کہ اسے کسی اتحاد کی ضرورت نئی اور نہ ہی مسلم لیگ ن کو کسی لوٹے لوٹیرے سے اتحاد کرنا ہے اور نہ ہی ہم نے پارٹی میں گند ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کے حوالے سے پارٹی کے پارلیمانی بورڈٖ کے اجلاس ہو چکے ہیں جس کی رپورٹ چند دنوں تک وزیراعظم نوازشریف کو پیش کردی جائے گی،میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ الیکشن میں میرٹ کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ دیا جائے گی اور ان لوگوں کو ٹکٹ دی جائے گی جو کشمیریوں کی بہتری کی سوچ رکھتا ہو۔آصف کرمانی نے کہا کہ جب میں نے الیکشن مہم شروع کی تو مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں مگر میں اب الیکشن کے بعد بھی بار بار کشمیر آؤں گا دیکھتا ہوں کون میرا راستہ روکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے والوں نے گزشتہ 5سالوں میں لوٹ مار کی اور کشمیریوں کا استحصال کیا اور اب جب وفاقی حکومت تم لوگوں سے حساب مانگ رہی ہے تو تم لوگ دھمکیاں دے رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر باغ اور کشمیر کے لوگ خطے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں تو نوازشریف کو ووٹ دیں۔ایک ہاتھ سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں اور دوسرے ہاتھ سے کشمیر کی خوشحالی لیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے صوبے سے 90دنوں میں کرپشن ختم کرنے کے وعدے کیے ،وہ اپنا وعدہ تو پورا نہ کر سکے مگر منفی سیاست کرنے کیلئے اب یہاں آ رہے ہیں،پی ٹی آئی نے ایف نائن پارک کے ایک کونے میں گذشتہ د نوں میوزیکل کنسرٹ کیا جہاں خواتین سے کیا سلوک کیا گیا پورے پاکستان نے دیکھا کیا ۔کشمیر کے لوگ ایسے کلچر کو یہاں آنے دیں گے،پی ٹی آئی نے پانامہ لیکس پر مسلم لیگ ن کا میڈیا ٹرائل اور نیچیسیاست کی مگر ان کو اب منہ کی کھانا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے کا جنون ہے،عمران خان کو ایک بار بھر کہتا ہوں کہ آپ بہت بڑے کھلاڑی تھے مگر آپ نے اپنی منفی سیاست کے ذریعے خود کو ضائع کر دیا،آپ مثبت سیاست کرتے تو شاید عوام آپکی بات سن لیتے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کیلئے پہلے نوازشریف بننے کیلئے پہلے عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب رات کو سوتے ہیں تو خواب میں وزیراعظم بن جاتے ہیں اور خواب میں ہی کابینہ کا اجلاس بلا لیتے ہیں اور خواب میں ہی فیصلے سناتے ہیں اور جب صبح اٹھتے ہیں تو انکا خواب ٹوٹ جاتا ہے اور وہ آگ بھو گولہ ہو جاتے ہیں،عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وزیراعظم بننے کا خواب بے شک آپ دیکھیں مگر رایونڈ جانے کا مت سوچنا کیوں کی مسلم لیگ ن کے ورکروں کو اپنے گھر کی حفاظت کرنا آتی ہے،انہوں نے کہا کہ میں اعلان کر تا ہوں کے الیکشن جیتنے کے بعد 3ماہ کے اندر باغ کی تمام سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکوں کا جال بچھاء یں گے ، آزاد کشمیر ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔رڈ