خبرنامہ پاکستان

آزاد کشمیر کی عوام سراپا احتجاج‘ دوسرے روز بھی شدید احتجاج

مظفر آباد (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پرمظفر آباد میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔سب سے بڑی ریلی علامہ اقبال برج سے نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ریلی میر واعظ روڈ سے گزر کر اپر اڈہ کے مقام پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کا مسئلہ جنوب مشرقی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔بھارت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کرکشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔اس موقع پر دیگر چھوٹی بڑی تنظیموں کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گئیں۔