خبرنامہ پاکستان

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع

بلوچستان میگا

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور:(ملت آن لائن) نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کو کل طلب کر لیا ہے۔ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کو کل طلب کر لیا ہے۔ کرپشن اسکینڈل میں ایل ڈی اے کے چیف انجینئر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے، ایل ڈی اے نے استفسار کیا ہے کہ ایل ڈی اے نے کس طریقہ کار کے تحت منصوبے کے ٹھیکیداروں کا انتخاب کیا اور کیا تمام قواعد پورے کئے گئے، وضاحت دی جائے۔ ایل ڈی اے نے پیراگون سٹی کو ٹھیکہ کن شرائط پر دیا، اس کا بھی جواب دیا جائے۔ الزام یہ بھی ہے کہ آشیانہ اقبال سکینڈل میں مبینہ طور پر 200 کنال اراضی ایک اہم شخصیت کے فرنٹ مین کو الاٹ کی گئی، نیب نے اس سے متعلق بھی وضاحت طلب کی ہے۔
آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپےکی کرپشن کا الزام ، شہبازشریف نے بیان ریکارڈ کرا دیا
اس سے قبل شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں طلبی پر شہبازشریف بغیر کسی پروٹوکول کے نیب میں پیش ہوئے، نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ خیال رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے میں گھپلوں پر نیب سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور پیرا گون سوسائٹی کے اعلیٰ حکام طلب کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی، مذکورہ اسکیم سے روابط کے الزام پرپی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے قرار داد بھی جمع کرائی تھی۔ خیال رہے کہ 2012 میں میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔