خبرنامہ پاکستان

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل: پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے 4 افسران گرفتار

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل: پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے 4 افسران گرفتار

لاہور:(ملت آن لائن) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا، جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب لاہور کی جانب سے گرفتار کیے جانے والوں میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے چیف انجینئر اسرار سعید، بلال قدوائی، امتیاز حیدر اور کرنل (ر)عارف شامل ہیں۔ نیب حکام نے چاروں افسران سے ساڑھے 9 گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی۔ بلال قدوائی آشیانہ اقبال اسکیم کے وقت اسٹرٹیجک پلاننگ یونٹ میں اکنامک اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن: سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے گرفتار
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 21 فروری کو نیب نے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جو ان دنوں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ بعدازاں احد چیمہ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم شاہد شفیق کو بھی گرفتات کیا گیا، وہ بھی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ آشیانہ اسکیم: احد چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ملزم شاہد شفیق بسم اللہ کمپنی کا سی ای او ہے جس پر کمپنی کے لیے ٹھیکہ لینے کا الزام ہے۔اس سے قبل نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھی طلب کرکے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔