خبرنامہ پاکستان

آصفہ زرداری نے عمران کو ’’یوٹرن خان ‘‘ قرار دیکر ٹویٹ کردیا

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے دھرنا ملتوی کر کے جلسے کے اعلان کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ زرداری نے ’’یوٹرن خان ‘‘کا ٹوئٹ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے آصفہ زرداری نے صرف اتنا ہی لکھا یو ٹرن خان ۔واضح رہے کہ عمران خان نے آج دھرنے کا اعلان ملتوی کر کے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے ۔عمران خان کو مختلف فیصلوں پر نظر ثانی کے حوالے سے مخالفین کی جانب سے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنا یا جاتا ہے اور ن لیگ نے پہلے بھی کئی بار عمران خان کو یو ٹرن کا ماسٹر قرار دیا ہے ۔