خبرنامہ پاکستان

آصف زرداری او ر وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت کے بعض اقدامات پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری او ر وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملہ پر وفاقی حکومت کے بعض اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا ۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بعد دوپہر زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبہ میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے سابق صدر پاکستان کو رپورٹ پیش کی۔ سابق صدر پاکستان اور صوبائی وزیراعلیٰ کے درمیان پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملہ پر وفاقی حکومت کے بعض اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سانحہ سیہون شریف کے بعد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے صوبائی حکومت کی پلاننگ کے بارے میں سابق صدر پاکستان کو آگاہ کیا۔