خبرنامہ پاکستان

زرداری سے عشرت کی ملاقات‘ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

دبئی (ملت + آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں سابق گورنر عشرت العباد نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور سینیٹر رحمان ملک دبئی میں موجود ہیں جو عنقریب پاکستان واپس آئیں گے۔