خبرنامہ پاکستان

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنما افتخار جھگڑا کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور کے پی اسمبلی کے سابق رکن افتخار جھگڑا کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زردار نے مرحوم افتخار جھگڑا کی پارٹی کے لئے خدمات اور خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کارکن پارٹی کے لئے سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور خیبرپختونخوا کے عوام افتخار جھگڑا کو کبھی بھی نہیں بھول پائیں گے۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی افتخار جھگڑا کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ افتخار جھگڑا مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔