خبرنامہ پاکستان

آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور بلاول پیپلزپارٹی کے پیٹرن چیف بن گئے

اسلام آباد:(اے پی پی) آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے پیٹرن چیف بن گئے۔ الیکشن کمیشن نے ملک میں موجود سیاسی جماعتوں کی فہرست اپ ڈیٹ کر دی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 327 ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امین فہیم کی جگہ آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر بن گئے ہیں جب کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے پیٹرن چیف بن گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سابق صدر امین فہیم کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر پارٹی نے متفقہ طور پر آصف علی زرداری کو صدر منتخب کیا تھا۔