خبرنامہ پاکستان

آصف زرداری کا شمار بڑے لیڈروں میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

آصف زرداری کا

آصف زرداری کا شمار بڑے لیڈروں میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کراچی:(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدلقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سندھ ہمارا دوسرا گھر ہے ، آصف زرداری کا شمار بڑے لیڈروں میں ہوتاہے، آصف علی زرداری نے دعا کی ہے دوا نہیں دی، پیپلزپارٹی کا بلوچستان سے کوئی سینٹر نہیں بن سکتا۔ نوازشریف بھی اگردعوت دیں توہم ضرورجائیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے صوبائی کابینہ کے ہمراہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار قائد کی سیکیورٹی پر موجود دستوں نے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو سلامی دی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھاکہ قائد اعظم ایک عظیم لیڈر تھے جن کی قربانیوں کی بدولت اسلامی ملک وجود میں آیا ۔ وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک میں کچھ لوگ بیٹھ کر بلوچستان میں حالات خراب کرتے ہیں ہیں لیکن اب یہاں کے نوجوان قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کہ آصف زرداری کاشماربڑےلیڈروں میں ہوتاہے، آصف زرداری کی نیک خواہشات ہمارے ساتھ ہیں ، آصف علی زرداری نے دوا نہیں کی بلکہ دعا دی ہے بلوچستان سے پیپلزپارٹی کا کوئی سینٹر نہیں بن سکتا۔ راوٴ انوار کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ اگر راوٴ انوار ایران باڈر سے فرار ہونے کی کوشش کرینگے تو گرفتار ہوجائیں گے۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ نوازشریف بھی اگردعوت دیں توہم ضرورجائیں گے، نوازشریف نےبلوچستان کےمسائل پرتوجہ نہیں دی ثنااللہ زہری نے وزارت اعلی کے دوران صرف 24 فیصد وقت بلوچستان میں گزرا ہوگا لاہور میں بلوچستان کےطلبہ پرظلم ہورہاہے، پنجاب حکومت سے بات کی ہے اپنا کردارادا کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سےدہشت گردی کوختم کریں گے، دہشت گردی ختم کرکے بھائی چارےکی فضابحال کرینگے، اب بلوچستان میں ٹیم ورک نظر آئے گا، لوگ قومی دھارے میں آرہے ہیں،ہم پاکستان سے جدا نہیں ہوسکتے، ہمارے نوجوان دوسروں کے بہکاوے میں پہاڑوں پر گئے، باہر بیٹھ کرعیاشی کرنیوالوں کے پاس پیسہ کہاں سےآیا۔