خبرنامہ پاکستان

آصف زرداری کی حامد طوری کے قتل کی مذمت

اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی قرم ایجنسی کے صدر حامد طوری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو نامعلوم قاتلوں نے حامد طوری کو ان کے دفتر میں گھس کر شہید کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے گورنر کے پی کے اور قرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ آصف علی زرداری نے حامد طوری کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔