خبرنامہ پاکستان

آصف زرداری کی واپسی،کراچی میں سیاسی سرگرمیاں تیز

نیو یارک (ملت + آئی این پی) سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی واپسی کے بعد کراچی میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔آصف زرداری نے اہم رفقا کا اجلاس طلب کرلیا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے انور مجید کے دفاتر پر چھاپوں پر اظہار تشویش اور سندھ حکومت کے معاملات خود مانیٹر کرنے کا اشارہ دے دیا۔آصف علی زرداری نے ڈیڑھ برس بعد وطن واپس آنے کے فوری طور پر کراچی کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی کی قیادت نے سندھ میں گورننس کے معاملات ، کراچی میں جاری ٹارگیٹڈآپریشن اور خاص کر آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے دفاتر پر رینجرز کے چھاپوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔