خبرنامہ پاکستان

آصف زردار بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر گئے؛ رحمن

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر گئے کوئی معاہدہ کرکے نہیں گئے‘ کچھ وفاقی وزراء کو ان کی واپسی سے تکلیف ہورہی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں رحمن ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر گئے کوئی معاہدہ یا بارگین کرکے نہیں گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وفاقی وزرا کو آصف زرداری کی واپسی سے تکلیف ہورہی ہے مگر انہیں معلوم ہوناچاہیے ہم نے بھی نوازشریف کی وطن واپسی میں مددکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے بہترمحسوس کیاتواپنے گھرآرہے ہیں۔رحمن ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا ملک ہے جب کوئی واپس آنا چاہے آجائے۔