خبرنامہ پاکستان

آل راؤنڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار

آل راؤنڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار
لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ عماد وسیم کو حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے لیے ‘کراچی کنگز’ کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ عماد وسیم “کراچی کنگز” کے نئے کپتان بعماد وسیم کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے سے منع کیا ہے، جس کے باعث عماد وسیم اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ عماد وسیم کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی انجری کا شکار ہیں اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ عماد وسیم پاکستان کے لیے 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ وہ 2007 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان تھے۔

عماد وسیم “کراچی کنگز” کے نئے کپتان بعماد وسیم کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے سے منع کیا ہے، جس کے باعث عماد وسیم اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ عماد وسیم کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی انجری کا شکار ہیں اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ عماد وسیم پاکستان کے لیے 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔