خبرنامہ پاکستان

آمریت کی پیداوارجمہوریت کےخلاف جمع ہورہی ہے، رانا ثنااللہ

فیصل آباد(آئی این پی)صوبا ئی وزیر قا نون پنجاب را نا ثناا للہ خاں نے کہا ہے کہ ٓامریت کی پیداوار ایک مر تبہ پھر جمہوریت کے خلاف جمع ہو رہی ہے، زاکوۃاور فطرا نے کی رقوم اکٹھی کر نے غرض سے پا کستان آنے والے غیر ملکیوں کو منہ کی کھانہ پڑ ے گی ،دھر نے اور تشدد کی سیا ست کر نے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں ،یہودی لا بی کے بعض ایجنٹ دھرنوں اور تشدد کی سیا ست کر کے سی پیک منصو بے کو سبو تا ج کر نا چا ہتے ہیں جس میں انکو نا کا می ہو گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کی ترقی اور خو شحا لی کے لیے ایک مثا لی بجٹ پیش کر کے دوسرئے صو بوں کے لیے مثال قا ئم کر دی۔ گز شتہ روز صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سا بق ڈکٹیٹر مشرف کے پیروکار ایک مرتبہ پھرجمہوریت کے خلاف اکٹھے ہو رہے ہیں۔ شیخ رشید ،پرویز الہی، طا ہر القادری ،اور عمران خان کا نا م سیا ست دانوں کی اس لسٹ میں ہے جن کو پا کستان کے عوام بری طرح رد کر چکے ہیں ۔پا کستان کی سیا ست سے یہ لوگ آؤٹ ہو چکے ہیں۔ ان کو منہ کی کھا نہ پڑ یگی۔ ان غیر ملکیوں کا پا کستان آنے کا اصل مقصد زاکوۃ،فطرا نے، اور صدقات کے پیسے جمع کر کے واپس بھاگ جا نا ہے۔ ان پیسوں پر پلنے والوں کو عوام کی تکا لیف کا علم نہیں ۔ انہوں نے کہا ملک کی ترقی میں رکا وٹ بننے والوں کو عوام مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ عید الفطر پا کستان میں منا ئیں گے ۔