خبرنامہ پاکستان

آن لائن کالج ایڈمشن پورٹل پر انٹرمیڈیٹ درخواستوں کی تعداد اڑھائی لاکھ ہو گئی

بصد احترام۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ

آن لائن کالج ایڈمشن پورٹل پر انٹرمیڈیٹ درخواستوں کی تعداد اڑھائی لاکھ ہو گئی

پورٹل پر 40 سرکاری کالجوں کی میرٹ لسٹیں بھی اپ ڈیٹ کر دی گئیں

لاہور:29اگست2019

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمشن پورٹل پر انٹرمیڈیٹ درخواستوں کی تعداداڑھائی لاکھ ہو گئی ہے۔پورٹل پر40سرکاری کالجوں کی میرٹ لسٹیں بھی اپ ڈیٹ کر دی گئیں۔انٹرمیڈیٹ کیلئے ایک 129000لڑکیوں اور115000 لڑکوں نے آن لائن اپلائی کیا۔ایف اے کیلئے سب سے زیادہ 79ہزار 6سو درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ کمپیوٹر سائنس56ہزار‘پری میڈیکل53ہزار‘پری انجینئرنگ میں 30ہزار درخواستیں دی گئیں۔