خبرنامہ پاکستان

آٹھ سالہ پاکستانی طالب علم نے او لیول کے امتحان میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے آٹھ سالہ پاکستانی طالب علم قمر منیر اکبر نے او لیول کے امتحان میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ قمر منیر اکبر کی بڑی بہن ستارہ نے نو سال کی عمر میں2011 ء میں قائم کیا تھا۔ قمر منیر اکبر اس سے قبل بھی چھ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک پاکستان کے لئے فخر کا باعث بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کو عام کرکے ہی حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔