خبرنامہ پاکستان

آپریشن تھیٹرجاتےہوئےوزیراعظم مطمئن تھے:شہباز

لندن (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن تھیٹر جاتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف بہت مطمئن تھے اور ان کا حوصلہ بلند تھا، وزیراعظم نے مجھے کہا پریشان نہیں ہونا قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، وزیراعظم نواز شریف میرے بڑے بھائی نہیں میرے والد کی طرح ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن تھیٹر جاتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف بہت مطمئن تھے اور ان کا حوصلہ بلند تھا، وزیراعظم نواز شریف نے مجھے کہا کہ پریشان نہیں ہونا قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ وزیراعظم نواز شریف کو جلد صحت یابی دے گا اور وہ قوم کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف میرے بڑے بھائی ہی نہیں میرے والد کی طرح ہیں، اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رکھے۔(اح)