خبرنامہ پاکستان

آپریشن ردالفساد: 5 مشتبہ افراد گرفتار

آپریشن ردالفساد: 5 مشتبہ افراد گرفتار
راولپنڈی:(ملت آن لائن) سکیورٹی فورسز کا ملک گیر آپریشن ردالفساد، ڈیرہ بگٹی، اوچ، چمن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپے کے دوران 5 مشتبہ افراد گرفتار جبکہ ملزمان کے قبضے سے بارودی سرنگیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے گروک میں 15 افراد کے قتل کے بعد سکیور ٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے خلاف بلیدہ کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں تنظیم کا اہم کمانڈر یونس بلوچ مارا گیا جبکہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔