خبرنامہ پاکستان

آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے‘ پاکستان ایکشن نہ لیتا تو داعش شمالی وزیرستان میں مرکز بنا چکی ہوتی‘ افغانستان میں امن پاکستان کے لئے امن کی مانند ہے‘ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پاکستان کے لئے بڑے مواقع ہیں۔ بدھ کو امریکی سفارتخانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور امریہ کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ میڈیا انسداد کرپشن میں اہم کردا ادا کررہا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔ پاکستان ایکشن نہ لیتا تو داعش شمالی وزیرستان میں مرکز بنا چکی ہوتی۔ ٹرمپ کے صدرص بننے کے بعد پاکستان کے لئے بڑے مواقع ہیں افغانستان میں امن پاکستان کے لئے امن کی مانند ہے۔