خبرنامہ پاکستان

ائیربلیوحادثہ، متاثرین 6 سال بعد بھی انصاف کےمنتظر

اسلام آباد: (آئی این پی) ائیر بلیو حادثے کو 6 سال ہو گئے ، ہر گھرانہ اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر اداس ہے تو کئی اب بھی انصاف کی تلاش میں عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹا رہے ہیں ۔ 146 مسافروں اور عملے کے چھ افراد سمیت ایک 152 افراد کی زندگی کا سفر مارگلہ کی پہاڑیوں میں تمام ہوا تو کئی گھر اجڑ گئے ۔ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی مگر لواحقین کے زخموں پر مرہم نہ رکھ سکی ۔ دوسری جانب حکومت نے تمام متاثرین کو 5 لاکھ فس کس کے حساب سے معاوضہ ادا کر دیا مگر ائیربلیو اپنا وعدہ نبھانہ سکی ۔ 21 افراد ائیر بلیو کی جانب سے معاوضے کے اب بھی منتظر ہیں ۔ حادثے کی تحقیقات پرعدم اعتماد کرتے ہوئے 11 افراد کے ورثاء نے انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے۔