خبرنامہ پاکستان

ائیرچیف مارشل مجاہدانور کے لیے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز

ائیرچیف

ائیرچیف مارشل مجاہدانور کے لیے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ایوان صدر میں پاک فضائیہ کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔ تقریب میں وزیر دفاع خرم دسستگیر، وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے علاوہ مسلح افواج کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ بعدازاں صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی اس موقع پر ممنون حسین نے ایئر چیف مارشل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
نئےایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف قمر باجوہ نے عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی تھی، ایئر چیف مارشل کو ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے چند روز قبل پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی، سابق ایئر چیف سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مجاہد انور خان کو سونپی تھی، پاک فضائیہ مین کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں سہیل امان نے نئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو بیجز بھی لگائے تھے۔