خبرنامہ پاکستان

ابھی تک افغان حکومت نےکسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی؛ دفترخارجہ

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو افغان حکومت کے جواب کا انتظار ہے، ابھی تک افغان حکومت نے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی ہیں‘ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر مرمت کے لئے روس جارہا تھا۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر مرمت کے لئے روس جارہا تھا ۔ہیلی کاپٹر صبح 8:45 منٹ پر روانہ ہوا اور تقریباً دس بجے کے بعد افغانستان میں لاپتہ ہوگیا۔ نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان سے ہیلی کاپٹر کی فلائٹ کلیئرنس بھی لی گئی تھی اور افغان حکومت سے ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے درخواست بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کو افغان حکومت کے جواب کا انتظار ہے اور افغان حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔ نہ ہی ہیلی کاپٹر کی لوکیشن اور عملے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی ہیں۔ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر مرمت کے لئے روس لے جایا جارہا تھا ۔(ن غ)