خبرنامہ پاکستان

ابھی تک کیس میں کچھ نہیں ملا پانی میں مدھانی پھر رہی ہے: کیپٹن (ر) صفدر

ابھی تک کیس میں کچھ نہیں ملا پانی میں مدھانی پھر رہی ہے: کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد: (ملت آن لائن) کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے یہ چھوٹا کیس نہیں جس کا فیصلہ 6 ہفتوں میں دیا جائے ، یہ کیس عدلیہ اور سیاسی قائدین دونوں کی عزت کا سوال ہے۔ انہوں نے کہا ابھی تک کیس میں کچھ نہیں ملا پانی میں مدھانی پھر رہی ہے ، سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو متنازعہ فیصلہ دیا۔ احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ن لیگ نے سینیٹ الیکشن میں اچھا رزلٹ دیا۔ انہوں نے کہا کے پی میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو اچھا پیکج ملا ، پی ٹی آئی ارکان کتنے میں بکے واجد ضیا بہتر بتا سکتے ہیں ، واجد ضیا کو ان معاملات میں مہارت ہے۔ ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی الیکشن جیت نہیں سکتے ، سوچا ہوگا سینیٹ میں چند سال نکال لیں ، واجد ضیا 2 سال ان باتوں کا جواب نہ دے سکے جو رپورٹ میں لکھا ، واجد ضیا تو چھٹی کی درخواست لکھنے کے قابل نہیں۔ کیپٹن (صفدر) نے مزید کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے امیدوار کا فیصلہ نواز شریف اور شہباز شریف کی مشاورت سے ہوگا ، سینیٹ چیئرمین نامزدگی کے لئے لائن وہیں سے بنے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہونگے۔
………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…ہمیں دیکھنا ہے کیا ادارے اپنے دائرہ اختیارمیں کام کر رہے ہیں ؟ طلال چودھری

اسلام آباد: (ملت آن لائن) طلال چوہدری کا کہنا ہے ہمیں دیکھنا ہے ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کر رہے ہیں ؟ کیا پارلیمنٹ کو جوعزت ملنی چاہیئے وہ مل رہی ہے ؟۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ پارلیمنٹ ہے میونسپل کارپوریشن نہیں ، پارلیمنٹ کا کام سڑکیں بنانا اور لائٹیں ٹھیک کرنا نہیں۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ ہمیشہ بڑے فیصلے کرتی ہے اور اس کے فیصلوں کو من و عن قبول کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں ن کہا اپنےکیس پر بات نہیں کروں گا ، اداروں کی عزت بڑھانا چاہتے ہیں ، پارلیمنٹ کی توہین پر نوٹس لینے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔