خبرنامہ پاکستان

ابھی تیسری شادی نہیں کی،اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں:عمران

لندن(آئی این پی) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ابھی شادی نہیں کی شادی سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ منگل کو اپنی شادی کی خبریں سامنے آنے پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری شادی سے متعلق گردش کرنیوالی خبریں افواہ ہیں۔ میں جب بھی شادی کروں گا تو اعلان کروں گا، انہوں نے کہا کہ جب شادی کروں گا تو عوام کے ساتھ ملکر خوشی مناؤں گا۔