خبرنامہ پاکستان

اب عوام کی آواز سینیٹ میں گونجے گی: شیری رحمان

اب عوام کی آواز سینیٹ میں گونجے گی: شیری رحمان

کراچی:(ملت آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا ہےکہ اب عوام کی آواز سینیٹ میں گونجے گی۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنا چاہتے ہیں، بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کرنے ہیں، اب عوام کی آواز سینیٹ الیکشن میں گونجے گی۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ (ن) لیگ کوپارلیمان یاد آیا۔
شیخ رشید سےمتعلق سوال پر شیری رحمان نے کہا کہ شیخ رشید جوچاہیں بولیں،ان کوآئینی وجمہوری حق حاصل ہے۔