خبرنامہ پاکستان

اب پاپا اور پپو بھی واپس آئیں گے اور پیسے بھی

اب پاپا اور پپو بھی واپس آئیں گے اور پیسے بھی
اسلام آباد(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پاناما نظر ثانی اپیل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو گڈ گورننس کی فتح قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہا کہ آج شریف خاندان کی تمام درخواستیں مسترد ہوگئی ہیں، آج کا فیصلہ گڈ گورننس کی فتح ہے، اب پاپا اور پپو بھی واپس آئیں گے اور پیسے بھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جی ٹی روڈ سے این اے 120 تک کہا جارہا ہےکہ کیوں نکالا، وہاں کہتے ہیں ہمیں کیوں نکالا اور یہاں کہتے ہیں نگراں جج کو ہٹا دیں۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس پر شریف خاندان کی نظرثانی کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔

اہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ آج عدالت نے نوازشریف کی نظرثانی درخواست مسترد کردی ہے، ملک میں پہلی بار انصاف ہوا ہے جس پر قوم کی طرف سے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اب انصاف کی جیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کی جرات نہیں تھی کہ ان کو نیچے لے آئے جب کہ نوازشریف کی کوشش تھی کی پریشرکے ذریعے مانیٹرنگ جج کوہٹایا جائے، نوازشریف نے کبھی پاکستان کے اداروں کوچلنے نہیں دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے سارے رکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، خورشید شاہ، نوازشریف اورشہبازشریف پرکرپشن کے کیسز ہیں، نیب میں ان کے خلاف 15 سے20 کیسز ہیں، نیب نے کبھی کچھ نہیں کیا لہٰذا چیرمین نیب کا تقرر سپریم کورٹ کو کرنا چاہیے۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرپشن کی بات کرو تو یہ اداروں کے ذریعے انتقامی کارروائیاں کراتے ہیں، میری کون سے چیز تھی جو الیکشن کمیشن کو نہیں معلوم تھی، کیا وجہ ہے بار بار الیکشن کمیشن میں گھسیٹ رہے ہیں، الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں، نوازشریف اور زرداری کا کمیشن ہے، یہ الیکشن کمیشن نہیں مافیا کے ہاتھ میں ہتھیار ہے۔