خبرنامہ پاکستان

اتنی مصروفیت ہےکہ شرٹ اورٹائی بھی خریدنےکا موقع نہیں ملا: وزیراعظم

نیو یارک: ( ملت+ آئی این پی ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اتنی مصروفیت ہے کہ شرٹ اور ٹائی بھی خریدنے کا موقع نہیں ملا ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس میں خطاب کے بعد انتہائی خوش گوار موڈ میں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک کا موسم بہت خوشگوار ہے مگر میں تو صبح پانچ بجے سے رات گئے تک اتنا مصروف ہوں کہ شرٹ اور ٹائی خریدنے کا موقع تک بھی نہیں ملا۔ وزیر اعظم نے خوشگوار موڈ میں نیو یارک میں مقیم پاکستانی صحافی کو وطن واپس آنے کی دعوت دی اور کہا کہ اب آپ واپس آجائیں جس پر اس صحافی نے کہا کہ آپ سے یہاں پر ملاقات مشکل ہے تو وہاں پر کیسے ہو گی ۔ ایک اور صحافی نے وزیر اعظم سے سوال کیا صبح ناشتے میں کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بوفے ہونگے جو مرضی کھا لینا۔ ۔۔۔(م د )