خبرنامہ پاکستان

اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا،علیم خان

اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا،علیم خان

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا،2003 کا حساب 2018 میں لیا جارہا ہے، احتساب کرنا ہے تو مینڈکوں کا نہیں بڑی مچھلیوں کا کریں۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی نیب لاہورمیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب مجھے روز بلائے گی تو روز پیش ہوں گا، نیب ذاتی حیثیت میں سوال کرنا چاہتی تھی اس لئے پیش ہوا، احتساب پر ہم عمل نہیں کرینگے تو دوسروں کو کیسے کہہ سکتے ہیں، اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت سے کہتا ہوں2007سے2018تک آپ کی حکومت ہے ، 5سال ایم پی اے رہا ، اپنے حلقے میں اربوں کے کام کرائے ، ن لیگ کی حکومت میرے دورکی ایک روپےکی کرپشن بھی دکھا دے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی آکرحلف لیکرکرپشن کاالزام لگائےتو جو سزا دیں گےقبول ہوگی، میرے خلاف آج انکوائری کاخیال کیوں آیا،کون سے ٹھیکے لئے ہیں؟ کرپشن کی ہوتی تو بطوروزیرکی ہوتی مگر کبھی سرکاری افسرتو نہیں رہا۔ انکا کہنا تھا کہ کاروباری شخصیت ہوں پہلے بھی کاروبار تھا آج بھی ہے، مجھ سے 2018میں 2003کا حساب لیاجارہاہے، میری جماعت کامؤقف ہے احتساب سب کا ہونا چاہئے۔
علیم خان کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ سے نیب حکام مطمئن نہیں
علیم خان نے کہا کہ عمران خان پر میری وجہ سے کبھی ایک انگلی نہیں اٹھے گی ، نیب افسران نے احترام سے سوالات کئے جس کے جوابات دیئے، احتساب کرنا ہے تو مینڈکوں کا نہیں بڑی مچھلیوں کا کریں، کیااحد چیمہ اس قابل تھا جو وزیراعلیٰ کی مرضی کے بغیر کرپشن کرتا۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی وزیر شامل نہ ہوتاتو کسی سیکریٹری میں کرپشن کی ہمت نہیں ہوتی ، اگر آف شور کمپنی ظاہر کی گئی ہے تو یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کاروباری شخصیت ہوں پہلے بھی کاروبار تھا آج بھی ہے مجھ سے 2018میں 2003کا حساب لیا جارہا ہے، میں نے کون سے ٹھیکے لیے ہیں میرے خلا ف انکوائری کا خیال آج کیوں آیا، میری جماعت کامؤقف ہے احتساب سب کا ہونا چاہئے۔ علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے گھر کے خلاف جعلی پروپیگنڈا کیاجارہا ہے، آج خان صاحب کے گھر کےنقشےوالی خبر جنگ کی ہیڈ لائن ہے، جیو اورجنگ صحافت کریں، بنی گالہ کے چوہے، بلیوں کا حساب نہ کریں، میراخیال ہے نیب مطمئن ہے اب دوبارہ پیشی کیلئے نہیں بلائیں گے۔