خبرنامہ پاکستان

اثاثے چھپانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،قانونی ماہرین

اسلام آباد:(اے پی پی)پاکستانی سیاستدانوں اور سرکاری افسران کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق قانونی ماہرین کا کہنا ہے اثاثے چھپانے والے سیاستدانوں کیخلاف الیکشن کمیشن کارروائی کرکے انہیں نااہل قرار دے سکتا ہے۔ پانامہ لیکس کی وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بچوں سمیت بے نظیر بھٹو،سینٹر رحمان ملک دیگر سیاستدانوں اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے نام پر بیرون ملک کمپنیوں کی موجودگی نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ایسی کمپنیاں ٹیکس چھپانے اور کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے بنائی جاتی ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پانامہ کی رپورٹ پر الیکشن کمیشن کو اثاثے چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ جبکہ اس حوالے سے وکلاءکی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات سے قبل کسی پر الزام عائد کرنا درست نہیں ہے۔