خبرنامہ پاکستان

احتجاج کا مقصد حصول انصاف نہیں، حصول اقتدارہے: رانا ثنا اللہ

احتجاج کا مقصد حصول انصاف نہیں، حصول اقتدارہے: رانا ثنا اللہ

لاہور:(ملت آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین سال سے ہمارے مخالفین سڑکوں پر ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام اور انتشار ہو. ان خیالات کا اظہار رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. یاد رہے کہ آج پاکستان عوامی تحریک مال روڈ پر ماڈل ٹائون شہدا کے لیے احتجاج کر رہی ہے، جس میں‌ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت کئی اپوزیشن جماعتیں‌ شرکت کر رہی ہیں. رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حصول انصاف نہیں، حصول اقتدار کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے، کیا یہ لوگ ملک کو لبنان یا افغانستان بنانا چاہتے ہیں، انصاف عدالتوں سے لیا جاتا ہے، حکومتوں سے نہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن ، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ گذشتہ چند برس سے اس ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں، مگر اب تک کامیاب نہیں‌ ہوئے، انصاف عدالت میں‌ ہوگا. مدعی اورفریق بھی موجود ہے۔ انھوں‌ نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا ہے کہ سانحہ قصور کے واقعے پر سب کی اخلاقی ذمے داری بنتی ہے، لیکن اگر ن لیگ سے استعفیٰ‌ مانگا جاتا ہے، تو مردان میں‌ بچی سے زیادتی کے واقعے پر عمران خان پہلے خیبرپختونخوامیں استعفیٰ دیں، کراچی میں بھی نوجوان کا قتل ہوا، وہاں سے استعفے بھی آئیں، پھر ہم بھی اس پر غور کریں‌ گے۔
استعفے سے متعلق فیصلہ نوازشریف کریں گے، رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ کا یہ بیان ایسے وقت میں‌ سامنے آیا ہے، جب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ کن احتجاج آج ہورہا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کنٹینر پر پہنچ چکے ہیں، جب کہ آصف علی زرداری اور عمران خان جلسے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔