خبرنامہ پاکستان

احتساب عدالت میں نواز شریف کا موڈ خوشگوار

احتساب عدالت میں نواز شریف کا موڈ خوشگوار

اسلام آباد: (ملت آن لائن) احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف خوشگوار موڈ میں صحافیوں سے گپ شپ کرتے رہے‘ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق مسلسل سوال پر نواز شریف نے کہا کہ میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کسی اور کو خوش کرنے کے لئے میرے خلاف بیان دیتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے خاموشی بھی اختیار کئے رکھی اور پراعتماد انداز میں انتہائی سنجیدگی سے عدالتی ماحول کا مشاہدہ کرتے رہے۔

دوسری جانب ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور نے کہا ہے کہ ہم کسی کو خوش کرنے کی نہیں نواز شریف کے دھوکے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے نواز شریف کا ہاتھ پکڑا اور انہوں نے سودے بازی کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مشرف سے معافی لی اور معاہدہ کرکے باہر چلے گئے، بینظیر اورآصف زرداری نے نوازشریف کے ماضی کے جرائم معاف کرکے ان سےہاتھ ملایا، ہاتھ ملاکرچھرا گھونپنے میں بھی نوازشریف کا کوئی ثانی نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آصف زرداری نوازشریف کے بنائے مقدموں میں مشرف کی جیل کاٹتے رہے، نوازشریف نے ایک اور بڑا دھوکا میموگیٹ میں آصف زرداری کے خلاف کالا کوٹ پہن کردیا، وہ وکیل بن کر میموگیٹ میں پی پی پی اور آصف زرداری کو غدار قرار دلوانے چلے تھے۔

چوہدری منظور کا کہنا تھاکہ ہمارے وزیراعظم کو افتخار چوہدری کے ہاتھوں نوازشریف نے گھربھجوایا، افتخار چوہدری اور نوازشریف کی گٹھ جوڑ جمہوریت کے خلاف گھناؤنی سازشیں تھیں، گیلانی کو گھر بھجوانے والا سڑکوں پرپوچھتا پھررہا ہےکہ مجھے کیوں نکالا، نواز شریف زرداری صاحب پر بات کرنے سے پہلے اپنے کردار کا جائزہ لیں۔