خبرنامہ پاکستان

احتساب عدالت نےسابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکےخلاف دائرآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت 5 ستمبرتک ملتوی کردی

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر استغاثہ کے دو گواہان کے بیانات قلم بند کئے گئے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ عمر دراز کا بیان قلمبند کیا۔ عدالت نے اشتیاق احمد کو مزید دستاویزات کے ساتھ 5 ستمبر کو طلب کر لیا۔ استغاثہ کے دوسرے گواہ بشارت محمود جن کا تعلق نیب سے ہے، نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 2017ء کو نیب لاہور سے کال آف نوٹس ملا تھا۔ نیب راولپنڈی میں 2004ء سے کلرک کی خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔ سماعت کے دوران تیسرے گواہ کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ عدالت نے مزید تین گواہوں اشتیاق احمد، محسن احمد اور طارق سلیم کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔