خبرنامہ پاکستان

احتساب عدالت ڈار کا فیصلہ کل کریگی

احتساب عدالت ڈار کا فیصلہ کل کریگی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کریں گے جس نے اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی کی طرف سے ملزم پیش کرنے میں مسلسل ناکامی پر ضابطے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ عدالت نے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ کیوں نہ پچاس لاکھ زرضمانت ضبط کر لی جائے۔ گزشتہ سماعت پر ضامن نے جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو پیش کرنے کے لئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے اور پچاس لاکھ زر ضمانت ضبط نہ کیا جائے۔ کل ضامن کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر زرضماںت ضبط کرنے کے معاملے پر دلائل دیں گے جس کے بعد احتساب عدالت فیصلہ کرے گی۔