خبرنامہ پاکستان

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی

نیب ریفرنسز میں شریف

اسلام آباد :(ملت آن لائن) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 اگست تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو عدالت نے کیس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست زیرسماعت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ہے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی۔