خبرنامہ پاکستان

احتساب کمیشن کی اے این پی دور میں مدارس کو فراہم کردہ رقوم کی تحقیقات

احتساب کمیشن

احتساب کمیشن کی اے این پی دور میں مدارس کو فراہم کردہ رقوم کی تحقیقات

پشاور: (ملت آن لائن) احتساب کمیشن نے اے این پی دور حکومت میں من پسند مدارس کو رقوم دینے کے خلاف ایکشن لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق، احتساب کمیشن خیبرپختونخوا نے اے این پی دور حکومت میں مدارس کو دی جانے والی رقوم کی تحقیقات شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی کے دور میں مدارس کے نام پر من پسند افراد کو رقوم دی گئیں جبکہ بھاری فنڈز مساجد و مدارس کے نام پر حجروں کو دے دیا گیا۔ احتساب کمیشن کی تحقیقاتی ٹیموں نے مردان میں دی جانے والی رقوم کی تفصیلات جمع کرنی شروع کر دی، ذرائع کے مطابق اس کیس میں سابق بیوروکریٹس سے بھی تحقیققات کی جائے گی۔