خبرنامہ پاکستان

احتساب کیلئے نواز شریف جیسا دل ہونا چاہیے،مریم نواز

اسلام آباد: ملت آن لائن.. وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب کروانے کے لیے نواز شریف جیسا دل چاہیے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز اس انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور میں کڑے احتساب میں سرخرو ہوا ۔

انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کریں، لیکن احتساب کے لیے پیش ہونے کے لیئے نوازشریف جیسا دل ہونا چاہیئے‘.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے تاہم انہوں نے جمہوریت کی خاطر ایک آمر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں ضرور برداشت کیں۔