خبرنامہ پاکستان

اخلاقیات کا درس دینے والوں نے منڈی لگائی ہوئی ہے: احسن اقبال

اخلاقیات کا درس دینے والوں نے منڈی لگائی ہوئی ہے: احسن اقبال

پشاور: (ملت آن لائن) احسن اقبال کا کہنا ہے دوسروں کو اخلاقیات کا سبق دینے والے عمران خان کے اپنے ارکان کی منڈی لگ گئی، سینیٹ الیکشن میں نیلام گھر کی مثال نہیں ملتی، سینیٹ انتخابات میں جن جماعتوں کے اراکین بکے انہیں اس حوالے سے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا حیرت ہے ایسا کیا گناہ کر دیا کہ سب ن لیگ کے خلاف ہو گئے ، ن لیگ کے مخا لفین نے پورا قبیلہ بنا لیا ہے قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شریعت کی رو سے جہاد صرف ریاست کر سکتی ہے، ملک میں پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور عوام کی لازوال قربانیوں کی نتیجے میں مکمل امن بحال ہو چکا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ سکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے ، ایف سی کے ایک نئے سیکٹر اور پانچ ونگز کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جا رہا ہے۔