اسلام آباد ۔(اے پی پی) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے‘ ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے صدارتی خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ہمیشہ حکومت کا نعم البدل تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن دونوں سے استدعا کی کہ قوم کے ساتھ x ہمیشہ سچ بولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا تقرر حکومت اور اپوزیشن نے مل کر کیا ہے۔ہمیں اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے، اپنے پاؤں پر کھڑے ہونگے تو عزت ہوگی۔