خبرنامہ پاکستان

اداروں کو پرائیوٹائز کرنے کا کوئی جواز نہیں: شاہ محمود

ملتان: (ملت آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنیو الے اداروں کو پرائیوٹائز کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے،نجکاری کے بعد اسپتالوں میں غریب کا علاج ناممکن ہوجائے گا،حکومتی ترجیحات درست نہیں ہیں۔ہفتہ کو شاہ محمود قریشی نے کچہری چوک پر محکمہ صحت کی نجکاری کیخلاف احتجاج میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ترجیحات درست نہیں ، 10سال سے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے ، نجکاری کے بعد اسپتالوں میں غریب کا علاج ناممکن ہوجائے گا۔عوام کی خدمت کرنیوالے اداروں کو پرائیوٹائز کرنے کا جواز نہیں ۔ (خ ف)