خبرنامہ پاکستان

اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بو آرہی ہے: مولانا فضل الرحمان

فضل الرحمان

اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بو آرہی ہے: مولانا فضل الرحمان

سرگودھا:(ملت آن لائن) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بو آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بوآرہی ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ادارے نوازشریف کے خلاف صف آرا ہیں جب کہ یہ تاثرنہیں ملنا چاہیے کہ ادارے فریق بن گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، سب کچھ آئین اور قانون کا سہارا لے کر کیاجارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی امیدواروں سے کہا گیا کہ آزاد حیثیت سے لڑیں، منڈیاں لگ چکی ہیں،سینیٹ الیکشن شفاف ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، سینیٹ الیکشن میں پیچیدگیاں پیدا کی جارہی ہیں، اس لیے سب کو سوچنا چاہیے۔
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….مسلم لیگ (ن) میں پارٹی صدر کے انتخاب کے لیے کمیٹی قائم

لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) میں پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کے آئین کی روشنی میں صدر کے انتخاب سے متعلق لائحہ عمل کو حتمی شکل دے گی۔ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی تاریخ کا تعین کرے گی جب کہ صدر کا انتخاب سینٹ انتخابات کے بعد کرائے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی نااہل واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قراردے دیا تھا۔