خبرنامہ پاکستان

ادارے آئین اور قانون کی حد میں رہ کر کام کریں، احسن اقبال

ادارے آئین اور قانون کی حد میں رہ کر کام کریں، احسن اقبال

اسلام آباد(ملت آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی ادارہ کسی دوسرے کو کم تر حیثیت نہ دے اور ادارے آئین اور قانون کی حد میں رہ کر کام کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت چلتی رہے، مصنوعی بیانیے سے ملک میں افرا تفری کا تاثر ملتا ہے،کچھ ناکام سیاستدان اور ریٹائرڈ سروسز والے مصنوعی بیانیہ بناتے ہیں جب کہ کچھ میڈیا کے لوگ بھی مصنوعی بیانیہ بناتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم سے پاناما کیس سے متعلق کوتاہی ہوئی جب کہ ضروری نہیں سوشل میڈیا پر جو بات آئے وہ سچ ہو، سوشل میڈیا کا استعمال کرکے مقاصد حاصل کیے جاتے ہیں، اداروں پر اثر انداز ہونے کے لیے سوشل میڈیا استعمال ہوتا ہے، ہمارے اداروں کے لیے بھی یہ چیلنج ہے کہ وہ جھوٹ سچ کو فلٹر کریں کیونکہ منفی خبروں کا اثر بھی ہوتا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج اورعدلیہ میں بھی متوسط طبقے سے لوگ آتے ہیں، کوئی ادارہ کسی دوسرے کو کم تر حیثیت نہ دے اورادارے آئین اور قانون کی حد میں رہ کر کام کریں۔
ش