خبرنامہ پاکستان

ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، صدر ممنون حسین

ادارے حدود میں

ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، صدر ممنون حسین

اسلام آباد:(ملت آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ادارے آئین کی متعین کردہ حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے خیال میں ملک کے مختلف اداروں کے درمیان رابطوں کی کمی ہے ،عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے دور کرنے ضروری ہیں، ریاست پر اعتماد میں اضافے کے لیے عوامی مسائل کا حل ضروری ہے، قومی وسائل کا ضیاع بدعنوانی ہے جو ناقابل قبول ہے۔
نظم و ضبط سے ہی پاکستان ناقابل تسخیر ہوگا، صدر ممنون حسین
صدر نے کہا کہ ادارے آئین کی متعین کردہ حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے جب کہ اداروں کے درمیان اختلافات کا اظہار متعلقہ فورم پر کیا جائے تو بہت سے مسائل از خود حل ہو جائیں گے۔ ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان نے خارجہ تعلقات کے شعبے میں نہایت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، روس کے ساتھ تعلقات کا قیام ایک تاریخی واقعہ ہے۔