خبرنامہ پاکستان

اراکین سینٹ اپنی اوقات میں رہ کر بات کریں:ربانی

اسلام آباد(آن لائن) اراکین سینٹ اپنی اوقات میں رہ کر بات کریں ، سینٹ کے پاس فنانس سے متعلق سوالات پوچھنے کا کوئی حق نہیں ہے ، سینٹ درمیانے درجے کا ادارہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی جانب سے فاٹا میں غیر ملکی امداد کے استعمال بارے میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کے ضمنی سوال کے جواب میں کیا ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کیلئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی امداد موصول ہوئی ہے اگر اس معاملے کو سینٹ سیفران کمیٹی کے حوالے کیاجائے تو بہتر ہوگا جس پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس معاملے کو کمیٹی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا کیونکہ سینٹ ایک درمیانے درجے کا ادارہ ہے اور فنانس سے متعلق معاملات میں سینٹ کو مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے لہذا اراکین صرف وہ سوالات کریں جو اس ہاؤس کے دائرہ کار میں آتے ہیں