خبرنامہ پاکستان

اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 10 گنااضافہ

اسلام آباد:(آئی این پی) قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں اورمراعات میں 10 گنا اضافہ کردیا گیا۔ اب اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی بنیادی تنخواہ 97 ہزار 124 روپے سے بڑھ کر چار لاکھ تک جاپہنچیں۔ جبکہ رکن اسمبلی کی تنخواہ 36 ہزار سے بڑھ کردولاکھ روپے کردی گئی ، ایک مرتبہ اسمبلی کا رکن بننے والا زندگی بھر بہت سے سہولتوں سے فائدہ اٹھاسکے گا ۔ اب 97 ہزار124 روپے کی تنخواہ پر کام کرنے والے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو چار لاکھ روپے ملے گی ۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر اور ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہ 89 ہزار 841 روپے سے بڑھا کر3 لاکھ 50 ہزار جبکہ ان کے مختلف الاونسز 6 ہزارسے بڑھا کر 50 ہزارروپے کردیئے گئے۔ رکن قومی اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 36 ہزار 423 روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ اورالاؤنس بھی 2 لاکھ روپے جبکہ 50 ہزار روپے ٹرانسپورٹ الاؤنس، دیگر الاؤنس 5 ہزارسے بڑھا کر2 لاکھ روپے کردیئے گئے ہیں۔ ہوائی سفرکیلئے بزنس کلاس ایئرریٹرن ٹکٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے اس کے ساتھ ہر رکن کیلئے 75 ہزارروپے ماہانہ حلقہ الاؤنس’ 50 ہزارروپے یوٹیلٹی الاؤنس اورایک لاکھ روپے ماہانہ آفس مینٹی ننس الاؤنس دیا جائے گا’۔ دفترکو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کیلئے 3 لاکھ روپے کا سامان دینے کا کہا گیا ہے، اس ایکٹ کے نافذ العمل ہونے کے ساتھ ہی ایک رکن اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی طرح اسپتالوں سے میڈیکل سہولتیں، ایئر پورٹ سیکیورٹی پاس اور وی آئی پی لاؤنج کی سہولت سے استفادہ کر سکےگا۔کوئی بھی سابق رکن جو ایک بار پارلیمنٹ کا حصہ رہا ہو، وہ بھی ان سہولتوں کیلئے اہل ہوگا۔